پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 460 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41131 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 460 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28638 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 80ہزار 822 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22501 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 336 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 683 ہو گئی ہے۔
Statistics 17 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 32,006
Positive Cases: 270
Positivity %: 0.84%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1085— NFRCC (@NFRCCofficial) November 17, 2021