نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے پہلے پھرتیاں، پھر اچانک کام روک دیا گیا

عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیےکراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام رات گئے شروع کیا گیا جو اچانک روک دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بغیر سکیورٹی انتظامات پر عمارت مسمار کرنے کے کام سے روک دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ایس بی سی اے نے سڑک بلاک اورحفاطتی اقدامات کے بغیرپری ڈیمولیشن شروع کی تھی لہٰذاتمام حفاظتی اقدامات کرنےکے بعدنسلہ ٹاور گرانےکاکام شروع کیا جائے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے جس کے لیے کمشنر کراچی کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے پیشکشیں بھی کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں