سال 2021 کا بہترین فٹبالر کون ہوگا ؟ فیفا نے نامزدگیاں جاری کردیں

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2021 کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی ہیں۔

فیفا کے مطابق 2021 کے بہترین مینز فٹبالر کی نامزدگیوں میں دنیائے فٹبال کے 11 بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

2021 کے بہترین مینز فٹبالر کی کیٹیگری میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹینا کےلیونل میسی،فرانس کے کلیان مباپے، برازیل کے نیمار اور مصر کے محمد صلاح شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس کے کریم بینزما، بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن، ناروے کے ایرلنگ ہالیند ،اٹلی کے جارگینہو ، فرانس کے این گولو کانتے ، پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی بھی بہترین کھلاڑی کے نامزگیوں میں شامل ہیں۔

شائقین فٹبال اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو فیفا کی ویب سائٹ پر جاکر ووٹ کر سکتے ہیں۔

فیفا کے مطابق فاتح کھلاڑی کا اعلان 17 جنوری 2022 کو ایک آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں