لاہور: سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: پولیس نے مغلپورہ میں تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مغلپورہ میں چند روز قبل فائرنگ کرکے اپنے سسر اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شاہ زیب کی کچھ عرصہ قبل اقصیٰ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی اور اس نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے سسر اور دو سالوں کو قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں