لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نے پنکھے سےلٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی جبکہ لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کے ہاسٹل کے کمرے کادروازہ نہ کھولنے پرتوڑاگیا تو اس کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لڑکی کی ہم جماعت کا کہنا ہے کہ طالبہ کچھ عرصے سے پریشان تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں