پاکستان نے افغانستان کیلئے واہگہ کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے برادر افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر انسانی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو حکومت پاکستان کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی بھی منظوری دی تھی۔