لاہور: کاہنا میں ایک شخص نے رقم کے لین دین کے تنازع پر نجی اکیڈمی کی مالکن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ایک نجی اکیڈمی کی مالکن صائمہ اور الیکٹریشن شکیل کے درمیان رقم کے لین دین کا تنازع تھا۔
شکیل نے اکیڈمی میں گھس کرفائرنگ کرکے پہلے صائمہ کو قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔