کراچی: ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور گرانے کا عمل جاری

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل جاری ہے۔

شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے گرانے کا عمل جاری ہے، اس موقع پر شاہراہ قائدین جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

نسلہ ٹاور کے مقام پر علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موجود ہے اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے شہریوں کو عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، بلڈنگ کو گرانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت کے باہر بانس باندھ دیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں