چونیاں میں2 بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چونیاں تھانہ الہ آباد کوٹ سلیم میں یونس اور اس کے بھائی کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر بھتیجے صغیر نے اپنے سسرالیوں کو بلا لیا، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے یونس جاں بحق جبکہ یوسف،عابد،صفیہ بی بی، اور سرفراز زخمی ہو گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔