6 بچوں کے باپ نے بیروزگاری سے تنگ آکرگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی

کراچی میں فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں فہیم احمد نامی شخص نےگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی 6 بچوں کا باپ تھا جس میں 5بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں جبکہ فہیم 2 سال قبل اخبار میں کام کرتا تھا ، وہاں سے نکالے جانے کے بعد سے بیروزگار تھا اور گزارے کے لیے رکشہ چلارہا تھا لیکن اسکے باوجود مالی حالات خراب تھے۔

پولیس کے مطابق فہیم نے اپنی بیوی کو نیند کی گولیاں دیں جبکہ بچے واقعے کے وقت ٹیوشن میں تھے۔

متوفی فہیم کے بہنوئی عمیر نے فون پر بتایاہے کہ فہیم نے 3 مہینے سے فلیٹ کا کرایہ بھی نہیں دیا تھا جبکہ وہ بینک کا ایک لاکھ روپے کا مقروض بھی تھا جس کی قسطیں نہ ادا کر سکنے کے باعث پریشان رہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں