ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کے حکم کے بعد بلڈنگ مسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ 400 مزدور لگائیں مگر نسلہ ٹاور کو گراکر ایک ہفتے میں رپورٹ دیں۔

عدالتی احکامات کے بعد مزدوروں کے ساتھ ساتھ ہیوی مشینری سے بھی نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔

گزشتہ روز بلڈرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے موقع پر صورتحال خراب ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

دوسری جانب عدالتی احکامات کی روشنی میں مزدوروں اور ہیوی مشینری کے ساتھ تجوری ہائٹس کو بھی گرایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں