عدالت نسلہ ٹاور کیلئے زمین اور ماسٹر پلان منظور کرنے والوں سے پوچھے: چیئرمین آباد

کراچی: چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) محسن شیخانی نے کہا ہے کہ جس نے نسلہ ٹاور کے لیے زمین دی اور جنہوں نے ماسٹر پلان منظور کیا عدالت ان سے پوچھے یہ منظوری کیوں دی۔

محسن شیخانی نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی چاہتے ہیں جس میں ایک شخص ہمیں بتائے کہ یہ این او سی ہے اور پھر اس کے بعد اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 17 این او سی لینے اور کروڑوں روپے لگانے کے بعد بھی کاغذ کی اہمیت نہیں ہے تو ہم کیسے کاروبار کر سکتے ہیں۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور تو گرانا شروع کردیا مگر اب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں