دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتے کی صبح فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر تھا اور لاہور کا نمبر دوسرا رہا جب کہ کراچی دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔
آلودگی میں اضافے کے پیش نظر لاہور میں آج ، اتوار اورپیرکو3 روز تک نجی اورسرکاری اسکول بندرہیں گے جب کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد 15 جنوری تک جاری رہےگا۔
اس کے علاوہ اسکولوں میں اساتذہ بچوں کوفضائی آلودگی سےمتعلق آگاہی بھی دیں گے۔