پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ میں سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کی فائٹ میں کولمبین باکسر رابر بریرا کو شکست دیکر سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کا مقابلہ کولمبیا کے باکسر رابر باریرا سے تھا۔

دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں محمد وسیم کا پلڑا بھار رہا جس کے بعد ججز نے متقفہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔

اس فتح کے بعد محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں