گیس بحران: سیکرٹری پیٹرولیم نے گھروں میں سلینڈر کے استعمال کا مشورہ دیدیا

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہوگیا ہے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جس کی وجہ سے شہری بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں اور ہوٹل کا مہنگا کھانا خرید کر دہری اذیت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا تصور ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پائپ لائن گیس کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے، ہمیں گھریلو استعمال کے لیے سلنڈر گیس کی طرف جانا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں