کوہاٹ: ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتار

انسداد منشیات فورس نے کوہاٹ کے قریب ٹرک سے 400 کلو گرام سے زیادہ چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے مطابق لاچی ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب کارروائی کے دوران ٹرک سے چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہےکہ ٹرک کے پچھلے حصے میں بنے ہوئے فرش کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام سے زائد چرس کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں