محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) کے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے صوبے میں اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے معاملے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں کم سے کم 50 فیصد تک میرٹ کو لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کو قانونی شکل دینے کے لیے محمکہ صحت نے سمری تیار کر کے وزیراعلیٰ کو ارسال کی کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سمری کو کابینہ سے منظور کرایا جائیگا جبکہ کابینہ کے فیصلے کے بعد سندھ میں داخلوں کا مرحلہ شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے کو داخلے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔