شادی کے جھانسے میں کراچی سے لاہورآنے والی مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس اور عدالت کےسامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی نے پولیس ا ورعدالت کےسامنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ، عدالت پولیس کو میڈیکل کرانے سے روکے۔
لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی ۔
واضح رہے کہ اس سےقبل تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ایف آئی آر میں لڑکی نے کہا تھا کہ پب جی گیم کھیلنے کے دوران حارث نامی لڑکے اسے شادی کا جھانسا دے کر لاہوربلوایا اورہوٹل میں لے جا ز یادتی کا نشانہ بنایا ۔ ٕ
شادی پر اصرار کیا تو وہ ریلوے اسٹیشن چھوڑ آیا جہاں سے احسن اوروحید نامی شخص اسے گیسٹ ہاؤس لے گئے اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نےتینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہواتھا جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔