اہور میں دفاتر اور اسکول تین روز بند رہنے کے بعد آج کھل گئے لیکن چھٹی کے باوجود اسموگ میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ہے۔
فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔
کراچی دنیا میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں بہاولپور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی لاہور سے بھی زیادہ ہے۔