امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں 15 سال کے طالبعلم کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی ) کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں 15 سال کے طالبعلم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 افرادزخمی ہوگئے۔
#BREAKING Three killed in US high school shooting, police say pic.twitter.com/diRnSSJI8M
— AFP News Agency (@AFP) November 30, 2021
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیو ں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے جبکہ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی