ای وی ایم سے الیکشن پر ہی فنڈز ملیں گے: فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خبردار کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خبردار کردیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) پر نہیں ہوتے تو حکومت اس کے لیے فنڈز نہیں دے سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صرف وہاں فنڈز ملیں گے جہاں انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے کیونکہ قانون صرف ای وی ایم پر ہونے والے انتخابات کو مانتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے تمام ضمنی الیکشن ای وی ایم پر کروانا لازمی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں