سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق ٹوئٹر نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کمپنی کی جانب سے عام صارفین کی رضامندی کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
https://twitter.com/TwitterSafety/status/1465683093436739588?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1465683094581792771%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F270984-
رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کے تحت وہ لوگ جو عوامی شخصیت(Public Figure) نہیں ہیں، ٹوئٹر سے ان کی تصاویر یا ویڈیوز ہٹانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جنھیں ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کیا گیا ہو۔
ٹوئٹر کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق عوامی شخصیات پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے ہی صارفین کی نجی معلومات جیسے فون نمبر یا پتے کی اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔