چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

چانڈ کا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کی مبینہ خودکشی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نےطالبہ سےزیادتی کا امکان مسترد کردیا جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین میڈیکل اورکیمیکل رپورٹس آنےکےبعد ہوگا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق طالبہ کے کمرے سے پولیس کوایک نہیں بلکہ 2 تحریریں ملی ہیں، ایک تحریر لاش کے بالکل قریب اور ایک نوٹ بک سے ملی۔

ایس ایس پی کے مطابق دونوں تحریروں میں مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کا فارنزک کروایاجائیگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے نوشین کی پراسرار موت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ہاسٹل میں نوشین کی اس کےکمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں