ڈہرکی میں سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق ڈھرکی کے قطب ٹاؤن کا رہائشی شکیل اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکا، مزاحمت پر ملزم نے خاتون کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تیزاب سے متاثرہ خاتون اور ان کے زخمی والدین کو اسپتال پہنچایا۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزم اور ا س کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصے قبل بیوی پر تشدد کرکے طلاق دی اور گھر سے نکال دیا تھا، ملزم کمسن بچے اپنی تحویل میں لینا چاہتا ہے۔