عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو آج سے انسداد کورونا ویکسین کا بوسٹر لگایاجائےگا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے پیش نظر یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کوانسداد کوروناویکسین کا بوسٹر لگانے کاآغاز کیا جائےگا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین لگوانے والے افراد سائنو فارم ، سائنو ویک اور فائزر لگوا سکیں گے ۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے دنیا بھر میں پھر ہلچل مچائی ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اومی کرون کی پاکستان آمد روکنے کو ناممکن قرار دیا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنا ناممکن ہے لیکن اس سے نمٹنے کا ایک ہی حل ویکسینیشن ہے۔