امریکا: اومی کرون سے نمٹنے کیلئے ائیرپورٹس پر سخت اقدامات کا فیصلہ

امریکا میں اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ائیرپورٹس پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے تحت تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روزپہلے کوروناٹیسٹ کراناہوگا ۔

دوسری جانب کینیڈا نے مصر، ملاوی اورنائیجیریا کےمسافروں پر بھی پا بندی لگا دی جب کہ روس میں اومی کرون ہائی رسک والےملکوں سے آنے والوں کو دو ہفتےقرنطینہ کرناہوگا۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں تمام بالغ افراد کو بوسٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہےکہ اومی کرون کی شدت، ٹیسٹ، ویکسین سے متعلق چیزیں جانناباقی ہے، اس کے خلاف عالمی ردعمل پُرسکون، جامع اورمربوط ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں