پی ایس ایل 7 کیلئے بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔

ٹوئٹر پر کواچی کنگز کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بابراعظم کا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا گیا۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اس بار کراچی کنگز کے کپتان کی ذمہ داری قومی ٹیم کے اسکپر بابر اعظم نبھائیں گے۔

اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے ، پچھلے 5 سال سے وہیں سے کھیل رہا ہوں اور اس بار ٹیم اور انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ بطور کپتان 100 فیصد کردار نبھاؤں ، مجھے جب بھی کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو اسے انجوائے کرتا ہوں اور اس کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

بابراعظم کا کہنا تھاکہ جس طرح عماد وسیم نے بطور کپتان ٹیم کو لیڈ کیا تو کوشش ہوگی کہ اسی کو جاری رکھیں کوشش اور اس بار بھی اچھا کھیل پیش کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد 2022 میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں