حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (EVMs) کی خریداری کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی۔
الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری کے لیے59 ارب روپے درکار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے رقم مانگے جانے پر حکومت کی جانب سے جلد رقم جاری کرنے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کو ای او ایم کی خریداری کے ساتھ ڈیٹا سینٹر بھی بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ آگاہی مہم کو وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ای وی ایم آگاہی مہم کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔