کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال، سالڈ ویسٹ نے شہر کی صفائی کا انتظام سنبھال لیا

کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی جانب سے آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے پر ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔

بلدیاتی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے تاہم چوتھے روز شہر میں ملی جلی صورتحال ہے کیونکہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام کررہے ہیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار شہر میں کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ کام چھوڑ ہڑتال کے ابتدائی دو دنوں میں ہمیں کام کرنے سے روکا گیا لیکن بعد میں سالڈ ویسٹ کے اعلی حکام کے حکم پر ہم کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں