امریکا میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص جنوبی افریقا سے 22 نومبرکو واپس آیا تھا اور متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا ۔

دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا پہنچنے کی اطلاع پر امریکی منڈیوں میں مندی دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر ڈاؤ جونز ، نصدق اور ایس اینڈ پی میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

ادھر اومی کرون کے بعد امریکا میں پابندیاں بڑھنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پابندیوں کے پیش نظر ائیرپورٹس، ٹرین اسٹیشن، بس اڈوں سمیت سفر کے دوران ماسک کےاستعمال کی پابندی مارچ تک بڑھانےکافیصلہ کیا جاسکتا ہے جس کا باضا بطہ اعلان آج متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں