ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں نیوٹرل امپائرز نہیں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں