صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور حکومت پاکستان کے فوری اقدام کوسراہتا ہوں۔
I appreciate the prompt action taken by the Prime Minister and Government of Pakistan. The Sialkot incident is definitely very sad & shameful, and not religious in any way whatsoever. Islam is a religion that established cannons of deliberative justice rather than mob lynchings. pic.twitter.com/QF6jLToZkg
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 3, 2021
ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اورشرمناک ہے، کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اسلام ایسا مذہب ہے جس نے انصاف کے اصول قائم کیے ہیں۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔ واقعے کے بعد 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔