قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ردعمل سامنے آگیا۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا’۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
"Whosoever kills a person … it shall be as if he has killed all mankind"
-Al Quran [5:32] #Sialkot— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 3, 2021
مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔