وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی فیکٹری کے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کے قتل میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فرخ حبیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سری لنکن فیکٹری منیجرپر ہجوم کے ہولناک حملے کی مذمت کرتے ہیں، سیالکوٹ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
Condemn the horrific mob attack on the Sri Lankan factory manager burnt alive in #Sialkot.
We are investigating, main culprit Farhan Idrees has been arrested. 100 others are in Police custody, cases on terrorism have been registered by the Police against the responsible. pic.twitter.com/vHm4pON441— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 3, 2021
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے گرفتار ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔
فرخ حبیب نے بتایا کہ ذمہ داروں کےخلاف پولیس نےدہشت گردی کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔
خیال رہے کہ جس شخص کی تصویر جاری کی گئی ہے اسے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واقعے کا احوال بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔