کراچی کی شارع فیصل سے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا کام شروع کردیا گیا۔
شہری انتظامیہ نے 18 کلو میٹر طویل کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر لگے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے گزشتہ رات سے اتارنا شروع کیے۔
ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر عملے نے رات گئے آپریشن کا آغاز کیا
انتظامیہ کے مطابق بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارے جارہے ہیں، شارع فیصل اور کارساز پر لگے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ہٹا دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سپریم کورٹ نے شہرِ قائد سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔