لاہور میں 2 سالہ بچے کا قتل، لاش خالی پلاٹ سے ملی

لاہور کے علاقے غازی آباد میں دو سالہ بچے کو گلا دبا کرقتل کر دیا گیا اور اس کی لاش ایک خالی پلاٹ سے ملی۔

پولیس کے مطابق غازی آباد کا دو سالہ شایان علی ایک روز قبل گم ہو گیا تھا، اس کی لاش صلی ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے ملی۔

مقتول بچے کے والد پراپرٹی ڈیلر ہیں اور انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر کی چھت پر بھی خون کے دھبے پائے گئے ہیں تاہم واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں