وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھر یہ پھٹیں گے ہی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے
کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2021
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر سخت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے۔