یو اے ای نےفرانس سے 80 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے

متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کےتقریبا 17بلین یورو مالیت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

فرانسیسی ایوان صدر نے جاری بیان میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات نے 80 رافیل لڑاکا طیارے اور 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر خریدنے پر اتفاق کیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے پر دستخط فرانسیسی صدر کے دورہ یواے ای کےموقع پر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رافیل طیارے 2027میں موصول ہونگےجبکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کا رافیل طیاروں کی خرید کا آرڈربین الاقوامی سطح پر اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں