نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔