سرفراز احمد کی شاعرانہ پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی تعریف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔

سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک شیئر لکھا۔

سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘ہر ایک نظر کے لیے مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ ، کہیں پہ جام ہیں ہم’۔

سرفراز احمد کے ساتھی کرکٹرز نے سابق کپتان کی اسٹوری پر تبصرہ کیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ‘واہ گرو واہ’ جبکہ فہیم اشرف نے سرفراز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘واہ واہ ٹھاکر’۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی سرفراز کے شیئر پر انہیں داد دی۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی سرفراز احمد نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں