فی تولہ سونا مزید 250 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 214 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہے۔

زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97176 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 780 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں