لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 قیدی گرفتار

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانے سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق کچہری سے فرار 6 قیدیوں کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں احمد علی ،حیدر علی، فیصل ، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری واقعے میں قتل اور ڈکیتی کے ملزم سمیت 10 دیگر ملزمان فرار ہوئے تھے جب کہ دیگر قیدیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی ماڈل ٹاؤن کچہری میں قیدیوں کے گروپوں میں جھگڑا ہوا جسے روکنے کیلئے پولیس نے بخشی خانےکا دروازہ کھولا تو قتل کے 2 ملزمان سمیت 10 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں