لاہور کی سیشن عدالت میں وکلا نے جعل سازی کیس میں ضمانت کے لیے آنے والے جعلی وکیل کا منہ کالا کردیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے آنے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا کے ہتھے چڑھ گیا جس کے بعد ایک خاتون وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اس کے چہرے پر سیاہی مل دی اور تھپڑ بھی مارے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم علی عمار خان کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔