کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کا مسودہ اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا ہے۔
گورنر سندھ نے اعتراض اٹھائے ہیں کہ میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوتا ہے، نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے ہارس ٹریڈنگ میں اضافہ ہوگا، نئے نظام کے تحت کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر میئر منتخب ہو سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہےکہ کے ایم سی کے پاس جو اسپتال تھے وہ بھی لے لیے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو بھی ٹوٹا پھوٹا ٹیکس کا نظام تھا وہ بھی لے لیا گیا ہے، اس نظام میں ایک شق یہ بھی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اسے تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں،گورنر سندھ نے بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ دوبارہ غور کرنے کے لیے اسمبلی بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں 26 نومبر کو لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ 2021 منظور ہوا تھا۔