بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن رات کے ہیلی کاپٹر کو حادثے سے کچھ دیر قبل کی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے جاری اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر فضا میں موجود ہے اور اچانک غائب ہوجاتا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ دورانِ پرواز اس کا توازن کچھ برقرار نہیں ہے۔

بھارتی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ یہ فوٹیج 8 دسمبر کی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہے جو تامل ناڈو میں گرکر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے اور صرف ایک شخص زندہ بچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں