لاہور: بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اوربہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
جی نیوز کے مطابق بادامی باغ میں ضعیف ماں پر نافرمان بیٹے اور بہو کے مبینہ تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔
پولیس نے خاتون کے بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا تاہم جب بیٹے اور بہو کی گرفتاری کا علم ماں کو ہوا تو ضعیف ماں کا دل نرم پڑگیا اور دونوں کو معاف کردیا۔
پولیس کےمطابق بیٹے اور بہو نے ماں کے قدموں میں گرکر معافی مانگی جس کے بعد پولیس نے بیٹے اور بہو کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔