کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی لیکن دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس میں دودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کیا گیا اور کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر نئی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمرز قیمت 105 اور تھوک قیمت 110 روپے فی لیٹر ہوگی۔
اجلاس میں ہر تین ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر دودھ والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔