سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، شوکت ترین کے کاغذات چیلنج

پشاور: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیے گئے۔

جی نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔

اے این پی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کے سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ایوب آفریدی سے استعفیٰ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں