فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین نے کووڈ 19 سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں آنے کے بعد رات دیر تک کلب میں رہنے پر معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنا مارین نے کورونا سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطہ رہنے کے بعد ، موبائل فون گھر پر چھوڑ کر رات گئے 4 بجے تک کلب میں رہنے پر معذرت کی ہے۔
وزیر اعظم سنا مارین فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کلب گئی تھیں۔