برطانیہ میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قوم سے خطاب کے دوران اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بالغ افراد کو نئےسال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کر دی جائے گی۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوانے کے حقدارہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دو سے 3 دن میں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد دگنی ہو رہی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق نئے ویرینٹ کے خلاف 2 ڈوز کافی نہیں ہیں، بوسٹر ڈوز اس سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی، انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر لیول 4 کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں